• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کابل میں پی آئی اے کو بڑا ائیرپورٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا

کابل میں پی آئی اے کو بڑا ائیرپورٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)کی کابل سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو افغان حکام نے بڑا رن وے استعمال کرنے سے روک دیا، پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کے بعد جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت ملی۔ نمائندہ جنگ کے مطابق کابل سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 250 کابل ائر پورٹ کے رن وے کی مرمت کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مرمتی رکاوٹ کے باعث مکمل رن وے کی سہولت میسر نہیں تھی۔ ائیرٹریفک کنٹرولر کی اجازت کے بعد پرواز نے رن وے کے دوسرے حصے سے ٹیک آف کیا۔بعد ازاں پرواز 162 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی۔ترجمان کے مطابق کابل ائیرپورٹ انتظا میہ نے 15 مسافروں کو پرواز سے اتارنے کے لئے کہا جس پر پی آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسافروں کو غیر ملک میں نہیں چھوڑ کے آسکتے اور سارے مسافر جہاز پہ موجود ہیں۔افغان انتظامیہ نے موقف مان کر اجازت دے دی۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی پرواز کی روانگی میں کلیدی کردار ادا کیا۔پرواز 3.20 مقامی وقت کے مطابق اسلام آباد لینڈ کر گئی ۔

تازہ ترین