• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 آپریٹر کے رویئے کیخلاف مشیر ایکسائز سے جلد ملاقات کرینگے ٗ نصراللہ کاکڑ

  کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ا یشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ اور جنرل سیکرٹری حاجی غفار یاسین زئی نے ایک بیان میں ایک سرکاری دفتر کے کمپیوٹر آپریٹر کے رویئے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ا گر مذکورہ ملازم نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ہم مشیر ایکسائز سے ملاقات کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جلد صوبے کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس بلائیں گے سابق دور میں کرپشن کی گئی ان کی تحقیقات کی جائے ہم ٹرانسپورٹروں نے اچھے آفیسروں کی حمایت کی ہے اور لوٹ مار اور کرپشن کی مخالفت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹرز مشیر ایکسائز ٗ سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور نجی غلط ایجنٹوں پر پابندی لگائی جائے اور ناکام کارڈ سسٹم کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور عوام پریشان ہیں کیونکہ صوبے میں تمام کمرشل ٹرانسپورٹ کا لین دین ماہانہ قسطوں پر ہوتا ہے ناکام کارڈ سسٹم میں نہ ٹیکس جمع ہوتا اور نہ گاڑی ٹرانسفر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی مخلص اور غریبوں کے ہمدرد اور ایماندار شخص ہیں جو غریبوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں محکمہ ایکسائز میں ہم نان کمرشل ایٹو احسن شاہ کاکڑ ٗ کمرشل ایٹو رفیق شاہوانی ٗ ایٹو سہیل بنگلزئی جیسے مخلص اور ایماندار آفیسروں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔
تازہ ترین