• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کروڑوں روپےکی فیس وصولی میں ناکام

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے فیس وصولی میں ناکام ہوگئی۔ شاپس سائن کی مد میں کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے ملتان شہر کے بڑے کاروباری مراکز ، بینکس ، تعلیمی ادارے ، مشروب ساز ادارے ، شوز کمپنیوں ، بیکریوں ، پیٹرول پمپس اور برانڈڈ کمپنیوں کی دکانوںسے پبلسٹی فیس کی وصولی میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ۔ بائی لاز کے مطابق ان فکس بورڈز پر پبلسٹی فیس لاگو ہوتی ہے ۔ تمام کمپنیاں اور ادارے پی ایچ اے ملتان کو پبلسٹی فیس ادا کرنے کے پابند ہیں ۔ قبل ازیں پی ایچ اے انتظامیہ نے ہزاروں دکانداروں کو نوٹس جاری کئے تھے لیکن دکانداروں کی جانب سے کسی بھی طرح سے ریکوری نہیں کی جا سکی جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ نے ناکامی کے بعد اس معاملے پر مکمل طور خاموشی اختیار کر لی ہے ۔
تازہ ترین