• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کا دھواں سموگ کی بڑی وجہ:سیفٹی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے مشترکہ طور پر گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول میں روڈ سیفٹی سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی عمران اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شاہد جاوید انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور طلباء سے خطاب کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے طلباء سے خطاب میں کہا کہ طلباء کو آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ اپنے والدین اور ڈرائیوروں کو بتائیں کہ اپنی گاڑیوں کی بروقت سروس کروائیں کیونکہ سموگ و دھند کی سب سے بڑی وجہ گاڑیوں سے خارج ہونےوالا دھواں ہے۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ شاہد جاوید انسپکٹرنے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے ٹریفک اشارے اور ٹریفک قوانین کے بارے بتایا اور قوانین پر عمل کرنے کی افادیت پر زور دیا ۔ انہیں دھند و سموگ میں ڈرائیونگ کے دوران اختیار کی جانیوالی احتیاطی تدابیر بارے بھی بتایا۔
تازہ ترین