• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر فوڈز میں شمار کیے جانے والے دیسی گھی کے بے شمار جادوئی فوائد ہیں، یہ نا صرف وزن میں کمی لاتا ہے بلکہ نزلہ زکام اور خشک کھانسی میں بھی آرام فراہم کرتا ہے۔

ہر پکوان کی ضرورت گھی سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دبلے ہونے کی غرض سے مکمل طور پر گھی کو اپنی غذا سے نکال دینا نہایت غلط فیصلہ ہے، یہ ایک غلط تاثر ہے، دیسی گھی کا استعمال بغیر کسی غلط فہمی اور پچھتاوے کے کرنا چاہیے۔

دیسی گھی... فائدے بے شمار

یہ بھی دیکھئے: دیسی گھی... فائدے بے شمار


ماہرین کے مطابق دیسی گھی کا استعمال شوگر کے مریضوں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین آپشن ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر گھی کو اپنی غذا میں شامل کرتے ہوئے ایک چائے کا چمچ ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں کھانا چاہئے، یہ روٹین زیادہ عمر کی خواتین، شوگر اور دل کے مریض، ہائی بلڈ پریشر ، قبض کی شکایت ، بدہضمی، نزلہ زُکام ، خشک کھانسی اور کمزور جوڑوں میں بہتر اور اچھا علاج ہے ۔

ہمیں روزانہ گھی کا استعمال کیوں کرنا چاہیے ؟

دوپہر کے کھانے میں دیسی گھی کے استعمال سے شام میں بلاوجہ کی بھوک سے چھٹکارہ مل جاتا ہے جس سے انسان بھوک محسوس کرتے ہوئے دوبارہ کچھ مضر صحت کھانے سے بچ جاتا ہے۔

دوپہر کے کھانے کے بعد اگر بہت نیند آتی ہے یا آپ کی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو گھی کے استعمال سے چاق و چوبند رہنے میں آسانی رہتی ہے۔

اگر آپ رات میں اچھی اور بہتر نیند لیناچاہتے ہیں تو رات کے کھانے میں ضرور 2 سے 3 دیسی گھی کے چمچوں کا استعمال کریں، اس سے بے خوابی میں آرام ملے گا قبض کی شکایت بھی دور ہو جائے گی۔

ماہرین غذائیت کے مطابق مناسب دیسی گھی کا استعمال موٹاپے کی شکل اختیار کرنے کے بجائے کولیسٹرول لیول کی متوازن سرکولیشن ہوتی ہے جس کے سبب لیپڈز کے بڑھنے سے میٹابالز م کا عمل تیز ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک دن میں 3 سے 6 چائے کے چمچ گھی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، اگر دیسی گھی میسر نہیں تو اس کی جگہ مکھن کا استعمال کریں جو تازہ اور دیسی ہو۔

دیسی گھی کا استعمال انسانی جسم کے درجہ حرارت پر پگھل جاتا ہے جس سے موٹاپے میں اضافے کے بجائے صحت میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور آنتوں کے امراض میں واضح کمی آتی ہے۔

موسم سرما کے آتے ہی اگر غذا میں گھی کا استعمال شروع کر دیا جائے تو اس سے موسمی بیماریوں سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

اگر ناک بند ہوجائے اور خشک موسم میں سانس لینے میں مسئلہ ہو تو دیسی گھی گرم کر کے ناک میں ڈالنے سے ناک کھُل جاتی ہے اور سانس لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

سردیوں میں کھانا جلدی ہضم کرنے کے لیے روٹیوں پر دیسی گھی کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اس سے گلائسیمک انڈیکس کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس سے معدے کو کاربوہائیڈریٹس کو توڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔

تازہ ترین