• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن خلیل چیمہ

دیسی گھی دیہاتوں اور گاؤں میں استعمال ہونے والی ایک عام سی چیز ہے لیکن وقت کے ساتھ جیسے جیسے انسان ترقی کر تا گیا تو یہ رواج بھی ختم ہوتا چلا گیا ،کیوں کہ انسان نے قدرتی چیزوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مصنوعی چیزیں تیار کرلیں جو ناصرف کم وقت میں تیار ہوتی ہیں بلکہ کم لاگت میں زیادہ فائدہ بھی دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بکرے ،گائے اور دیسی مرغی کی جگہ برائلر مرغی نے لے لی ہے اسی طرح دیسی گھی کی جگہ آج تقریباً ہر گھر میں مصنوعی بناسپتی گھی ہی استعمال کیا جاتا ہےجب کہ خالص دیسی گھی کے فوائد بے شمار ہیں۔


اس کا استعمال بیماریوں سے دور رکھتا ہے

خالص دیسی گھی کسی بھی جانور کے دودھ سے بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ دیسی گھی جو گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے اسے سب سے بہترین مانا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گائے کا جو دودھ ہوتا ہے اس میں ان تمام پیڑ پودوں کا اثر ہوتا ہے جو اس مخصوص علاقے میں ہوتے ہیں جہاں وہ گائے چرتی ہے ۔کیوں کہ گائے تقریباً وہ تمام پیڑ پودے کھاتی ہے جو اس مخصوص علاقے میں اُگتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ گائے کے دودھ میں اور اس دودھ سے بنائے ہوئے گھی میں وہ تمام پیڑ پودوں کا اثر موجود ہوتا ہے ۔

سائنسی پہلو

اب دیسی گھی کے سائنسی پہلو کی بات کی جائے تو سب سے پہلے یہ چیز سمجھ لیں کہ خالص دیسی گھی میں ہوتا کیا کیا ہے ۔ دیسی گھی اپنے(short chain fatty acids ) کی وجہ سے جانا جاتا ہے ،کیوں کہ دیسی گھی اس کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے اس کے علاوہ دیسی گھی میںاومیگا 3،6اور 9 بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔اس میں وٹامن اے ،ڈی ،ای اور کے بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے ۔

چلئے یہ بات بھی سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرتا ہے ۔

دماغ

دیسی گھی


انسان کا دماغ60 فی صد فیٹس سے مل کر بنتا ہے اور جس طر ح کے فیٹس سے انسانی دماغ بنتا ہے وہ فیٹس انسانی جسم خود سے نہیں بنا سکتا بلکہ خوراک کے ذریعےبنتا ہے ۔اس بات کو بھی سمجھ لیں کے جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے دماغ کے فیٹ سیلز بھی کم ہوتے جاتے ہیں ۔اب کیونکہ دیسی گھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور بیوٹیرک ایسڈ کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے اس لئے دیسی گھی انسان کے دماغ کے لئے بہت ہی زیادہ فائدے مند رہتا ہے ۔ 

اس کے علاوہ دیسی گھی آپ کے دماغ کو آپ کے نروز کو اور آپ کے نیوروٹرانسمیٹرز کو اچھے سے کام کرنے کے لئے ایک بہت ہی اچھا ماحول فراہم کرتا ہے ۔اس لئے آپ نے اکثر اپنی نانی یا دادی کو کہتے ہوئےسنا ہو گا کہ دیسی گھی کھایا کرو دماغ میں تراوٹ آئے گی ۔

آنکھیں

وٹامن اے آنکھوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور یہ دیسی گھی میںزیادہ مقدار میں ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے یہ ہمارے آنکھوں کے لیے فائدے مند ہوتا ہے ۔ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنا زیادہ وقت کمپیوٹر یا موبائل پر کام کرنے میں گزارتے ہیں ،جس کے سبب ہمارے لیکریمل گلینڈر جہاں آنسو بنتے ہیں وہ صحیح طر ح سے کام کرنابند کردیتے ہیں ۔اسی لیے آنکھوں میں روکھا،سوکھا پن اور جلن جیسی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں ۔

اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی مسئلہ لا حق ہے تو آپ کو لازمی اپنی ڈائٹ میں دیسی گھی استعمال کرنا چاہیے۔دیسی گھی میں جو وٹامن پایاجاتاہے وہ گاجر سے زیادہ اثر انداز ہوتا ہے ۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دیسی گھی میں جو وٹامن ہوتا ہے وہ دو فارم میں ہوتا ہے، جس میں سے ایک Ester ہے جب کہ دوسری catroten ۔ اس لئے جب آپ دیسی گھی کھاتے ہو تو یہ نا صرف آپ کے جسم کو بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے دیتا ہے بلکہ یہ اسے اچھی طرح سے جذب بھی کرواتا ہے ۔

وٹامن ڈی

دیسی گھی میں جو دوسرا وٹامن ڈی ہوتا ہے،ا س کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرتا ہے ۔جسم میں ا س کی مقدار بڑھانے کے لیے صبح کی تازہ دھوپ میں چہل قدمی کریں ۔

وٹامن ای

یہ آپ کے جسم میں سب سے بڑا آنٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے ۔یہ ناصرف آپ کی قوت مدافعت بڑھتاہے بلکہ آپ کے جسم میں جو ٹاکسنز پیدا ہوتے ہیں انہیں نکال کر باہر

پھینکتا ہے ۔اس کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کی مناسب مقدار آپ کی جلد ،چکنی اور چمکدار کرتی ہے ۔اس لیے اگر آپ کی عمر تیس سال سے زیادہ ہے تو آپ کودیسی گھی کھانے کے ساتھ لگانا بھی چاہیے ۔ اکثر خواتین دیسی گھی استعمال نہیں کرتیں ،ان کو لگتا ہے اگر وہ یہ استعمال کریں گی تو موٹی ہو جائیں گی جب کہ ایسا نہیں ہے ،اس کا استعمال نہ کرنے سے آپ کے اندر قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے ۔

وٹامن کے

وٹامن کے ناصرف ہڈیوں کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے بلکہ یہ کسی بھی قسم کی چوٹ کو ٹھیک کرنے میں بہت مفید ہوتا ہے ۔اس لیے کٹنے پر ،جلنے پر اور کسی بھی چیزیں کے چھپنے پر سب سے بہترین طر یقہ یہ ہے کہ وہاں پر دیسی گھی لگا دیا جائے ۔

کائڈیو ویسکولر سسٹم

کیونکہ دیسی گھی میں ایس -سی -ایف -اے اور بیوٹیرک ایسڈ ہوتا ہے ۔اس لئے اگر آپ دیسی گھی استعمال کرتی ہیں تو دیسی گھی آپ کے جسم اور خون کی نالیوں میں جمی چربی کو باہر نکال دیتا ہے اس لئے اگر آپ اچھی مقدار میں دیسی گھی لیتے ہیں تو آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور یہی the ketogenic diet کا بنیادی اصول ہوتا ہے ۔ 

اس کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کی وینز اور آرٹیز کی السٹیسٹی یا لچک کوبڑھتا ہے اس لئے دیسی گھی ان لوگوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے جن کی فیملی میں دل کی بیماری عام ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دیسی گھی میں بہت ہی اچھی مقدار میں انٹی آکسیڈنٹ کانجوگیٹڈ لینولیک ایسڈ اور فیٹ سالوبل وٹامنز ہوتے ہیں ۔اس لئے یہ قد بڑھانے کے لئے ایک بہت ہی مفید غذا سمجھی جاتی ہے ۔

اسمکو پوائنٹ(smoke point) کیا ہوتا ہے ؟

اسمکو پوائنٹ کسی خاص چیز کے لئے اس خاص ٹمپریچر کو کہا جاتا ہے ،جس پوائنٹ پر وہ چیز گرم ہونے پر فری ریڈیکلز چھوڑنا شروع ہو جاتی ہے ۔ یعنی ایکسیڈائز ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ فری ریڈیکلز سے کیا نقصان ہوتا ہے ؟ اگر جسم میں فری ریڈیکلز تھوڑے زیادہ بڑھ جائیں تو طرح طرح کی کائیڈیو ویسکولر ڈیزز ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور اگر زیادہ بڑھ جائیں تو کینسر تک ہو سکتا ہے ۔ 

لیکن دیسی گھی میں جو بیوٹیرک ایسڈ ہوتا ہے یہ ہماری انٹیسٹائینز میں جا کر کیلرلٹی سیلز کی پیداوار بڑھا دیتا ہے اور یہ سیلز ہمارے جسم میں باہر سے آنے والے تمام ہر طرح کے الرجنس اور ٹاکسنز کو ختم کر دیتے ہیں کیونکہ دیسی گھی میں بہت اچھی مقدار میں کانجوگیٹڈ لینولیک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ بہت ہی بہترین anticarcinogen مانا جاتا ہے اس لئے دیسی گھی ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جن کی فیملی ہسٹری میں کینسر ہے یا وہ لوگ جو کینسر سے ابرہو چکے ہیں ۔ڈئجسٹو سسٹم میں دیسی گھی کا دوسرا فایدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کھانے کے کسی بھی ایٹم کا glycemic index کم کر دیتا ہے ۔

گلاسیمک انڈیکس کیا ہوتا ہے ؟

گلاسیمک انڈیکس کسی بھی فوڈ ایٹم کی اس ولیو کو کہا جاتا ہے ،جس کی مدد سے ہم یہ سمجھ پاتے ہیں کہ یہ خوراک ہمارے خون میں کسی تیزی کے ساتھ بلڈ شوگر لیول کو بڑھا دے گا ۔

اور اسی لئے دیسی گھی ان لوگوں کے لئے بہت فائدے مند ہے جنھیں شوگر ہے ۔دیسی گھی ایسینشل فیٹی ایسڈز کا بہت اچھا سورس ہوتا ہے اس لئے دیسی گھی ناصرف آپ کی intestinal walls کو پروٹیکٹ کرتا ہے بلکہ یہ السریٹو کولایٹس ،منہ کے چھالے اور پیٹ کے السر سے بھی آپ کو بچاتا ہے ۔

تازہ ترین