آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل25؍جمادی الاوّل 1441ھ 21؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میری ٹائم ورکشاپ کے شرکاء کا کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ


پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ملکی میری ٹائم سیکٹر اور بحری اقتصادی استعداد کا فروغ ہے۔

ورکشاپ کے شُرکا نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔

شرکا کو کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں میری ٹائم مسائل پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

مباحثوں میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء کو پاکستان بحریہ کے جنگی جہازوں کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا گیا۔ 

قومی خبریں سے مزید