آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تین صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکسان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے۔

اس کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نظر ثانی اپیل میں موقف اپنایا تھا  کہ انہیں سنا نہیں گیا۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی نہ باقاعدہ سماعت کی، نہ درخواستیں منظورکیں، سپریم کورٹ نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ متعلقہ فورم کو بھیجا، ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے مداخلت سے گریز کیا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا آزادانہ فیصلہ کرے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید