• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا


سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں کوئی ’ایسی ویسی‘ عادت نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی فٹنس سے متعلق بتایا کہ وہ سبزیاں کھاتے ہیں اور بھاری غذا سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ چہل قدم کرنا ان کا روز کا معمول ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر کے ہونے کے بعد بھی ان کا دل جوان ہے جبکہ وہ سیاسی  سرگرمیوں اور اپنی زندگی میں بھی سرگرم ہیں۔ 

دیگر رہنماؤں کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’ضروری نہیں جو لیڈرز بیمار ہیں انہیں کوئی ایسی ویسی عادت بھی ہو۔

خیال رہے قائم علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

قائم علی شاہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی میں کامیاب ہوکر 3 مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

پہلی مرتبہ دسمبر 1988 سے فروری 1990، دوسری مرتبہ اپریل 2008 سے مارچ 2013 جبکہ تیسری مرتبہ مئی 2013 سے جولائی 2016 تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہے۔ 

تازہ ترین