• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللّٰہ کا حق ہے کہ ہم پارلیمنٹ آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسپیکر کو اپنے آقا کا حکم ہے وہ آرڈر جاری نہیں کرتے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزیراعظم عمران خان کا خوف ہے اس لیے ہمیں آنے خود روکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ملک میں جمہوریت متاثر ہورہی ہے، اس ایوان کےکسٹوڈین اسپیکر ہیں، انہیں پتا ہی نہیں۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، جس پر وہ آج وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

تازہ ترین