• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ ہیں، حافظ نعیم

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم نے کہا ہے کہ انڈین لابی کے ایما پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھانے اور نہتے کشمیریوں کی حمایت پر جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم اور نہتےکشمیریوں کی آواز اور جدوجہد آزادی کو کسی قیمت پر دبایا نہیں جا سکتا ہم مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں انڈین لابی اور فیس بک انتظامیہ کے اس اقدام کا نوٹس لیں اور حکومت پاکستان بھی اس کیخلاف اپنا کردار ادا کرے۔نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبر و تشدد کے ساتھ مکمل لاک ڈائون اور کرفیو کو 128دن ہو گئے ہیں وہاں مکمل طور پر زندگی مفلوج کر دی گئی ہے ۔ مظاہرے سے ڈاکٹر اسامہ رضی، زاہد عسکری، سلمان شیخ نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین