• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ آج شروع،میچز”جیو سوپر“ سے نشر ہونگے

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ آج شروع،میچز”جیو سوپر“ سے نشر ہونگے 


کراچی (محمد ناصر) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ ”بنگلہ دیش پریمیئر لیگ “ کے ساتویں سیزن کا باقاعدہ اور شاندار آغاز بدھ سے ڈھاکا میں ہورہا ہے۔ پاکستان کے 12 نامور کھلاڑی بھی ایکشن سے بھر پور پرفارمنس کا جلوہ دکھائیں گے۔ کُل سات ٹیموں کے درمیان 46 میچزمیں ٹائٹل کی جنگ لڑی جائے گی ۔افتتاحی روز دو مقابلے ہوں گے، فائنل میچ 17جنوری کو کھیلا جائے گا اور پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ اپنے ناظرین کیلئے تمام مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔ بی پی ایل کے میگا ایونٹ کی 7 ٹیموں میں ”کومیلا واریئرز ، ڈھاکا پلاٹون ، چٹاگانگ چیلنجرز، سلہٹ تھنڈر، رنگپوررینجرز، ”راجشاہی رائیلزاور کھلناٹائیگرز“ شامل ہیں ۔ ” ڈھاکا پلاٹون “ کی نمائندگی شاہد آفریدی ، وہاب ریاض ، شاداب خان اورآصف علی کریں گے ۔ ”چٹاگانگ چیلنجرز“ میں عماد وسیم اورموسیٰ خان ہوں گے ۔ ”سلہٹ تھنڈر“ کی ٹیم میں محمد سمیع، ” رنگپوررینجرز“ میں جنید خان ، ”راجشاہی رائیلز“ میں شعیب ملک ، محمد نوازاورمحمد عرفان سینئرجبکہ اور ”کھلناٹائیگرز“ میں محمدعامر شامل ہیں۔ ایونٹ کے پہلے دِن 2مقابلے ہوں گے۔ افتتاحی میچ میں چٹاگانک چیلنچرزاورسلہٹ تھنڈرکی ٹیمیں مدمقابل ہوگی جبکہ کے دوسرے میچ میں کومیلا واریئرز اوررنگپوررینجرزآمنے سامنے ہوں گی۔

تازہ ترین