• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (اسپورٹس ڈیسک) دورہ جنوبی افریقا کے لئے انگلش کیمپ میں اچھی خبر یہ ہے کہ آل رائونڈر بین اسٹوکس بولنگ کے لئے کلیئر قرار دیدیئے گئے ہیں،ایم آر آئی رپورٹ میں ان کے بائیں گھٹنے میں کوئی بڑی تکلیف ظاہر نہیں ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران انہیں تکلیف ہوئی تھی اور اس کے بعد میچ میں انہوں نے گیند نہیں کرائی، انگلش ٹیم اگلے ہفتے جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے وہ 4 میچزکی سیریز کا آغاز کرے گی۔
تازہ ترین