• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد کی پرائمری برانچز میں مقابلہ بیت بازی

کراچی (جنگ نیوز) بیکن ہائوس اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد کی پرائمری برانچز کے مابین منگل کو مقابلہ بیت بازی منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی مشہور شاعر جمیل الدین عالی کے صاحبزادے راجو جمیل تھے۔ مقابلے میں جماعت پنجم کے طلبہ و طالبات نے کسی مشاق شاعر کی طرح دُرست تلفظ اور لب و لہجہ میں بہترین اشعار پڑھے۔ تمام ٹیموں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حاضرین محفل سے بے انتہا داد وصول کی۔ بیت بازی کا یہ مقابلہ بیکن ہائوس اسکول میں منائے جانے والے ہفتۂ اُردو اَدب کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی۔ محترم مہمان خصوصی نے بچوں، اساتذہ اور والدین کی کوششوں کو بہت سراہا۔ مقابلے کے آخر میں جیتنے والی ٹیموں کو سند اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ مقابلے کے منصفین کے فرائض بیکن ہائوس کے سینئر اسکول کی اُردو کی معلمات نے ادا کئے۔

تازہ ترین