• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا جلسہ تقسیم اسناد آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا جلسہ تقسیم اسناد بدھ 11 دسمبر کی شام 6 بجے پی اے ایف میوزیم میں ہو گا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گریجویٹس طلبا ءمیں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق تقریب تقسیم اسناد میں تقریباً 910 طلبا کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔جن میں بزنس ایڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر سائنس ، لاء،سائنس اور تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 800 انڈر گریجویٹ اور 110 گریجویٹ طلباءشامل ہیں۔ انصار غنی تقریب سے استقبالیہ خطاب کریں گے جبکہ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی مہمان خصوصی ہوں گے۔
تازہ ترین