آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بی اے پرائیویٹ طلبہ کی مارکس شیٹس متعلقہ پتوں پر ارسال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشداعظمی کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکی مارکس شیٹیں طلبہ کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جنہیں اب تک مارکس شیٹ موصول نہیں ہوئی انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ12دسمبرتکءصبح 9:00 تادوپہر1:00 بجے تک اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ ، رجسٹریشن کارڈ یاقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ 12 دسمبر 2019 ءکے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید