• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کی 10 نشستوں کیلئے 53 امیدوار میدان میں، 4 کا تعلق پاکستانی بیک گراؤنڈ سے ہے

برمنگھم(عمران منور) برمنگھم کی 10پارلیمنٹری نشستوں کیلئے 4پاکستانی نژاد سیاستدانوں سمیت 49 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کنزرویٹو، لیبر، لبرل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی نے برمنگھم کی ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، ایک آزاد امیدوار بھی شہر کی نشست پر الیکشن لڑ رہا ہے، بریگزٹ پارٹی نے 9 امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں، 3 امیدوار مقامی چھوٹی پارٹیوں نے کھڑے کئے ہیں، گزشتہ انتخابات میں لیبر پارٹی نے یہاں سے 9 سیٹیں حاصل کی تھیں، کہا جا رہا ہے کہ سیاسی منظر نامہ بدلنے کے امکانات کم ہی ہیں اور شہر لیبر کا گڑھ برقرار رہے گا، یہاں پر پاکستانیوں، کشمیریوں اور بنگالیوں کی خاصی تعداد مقیم ہے، لیکن 53 میں سے صرف 4 امیدوار پاکستانی، کشمیری یا مسلم بیک گرائونڈ سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں خالد محمود، شبانہ محمود اور طاہر علی لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ وحید رفیق کا تعلق لبرل ڈیموکریٹس سے ہے، لیکن بعض الزامات کی وجہ سے لب ڈیم نے ان سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے، لب ڈیم نے سابقہ روایت سے ہٹ کر اس دفعہ کسی مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا، کنزرویٹو پارٹی نے ویلڈن میں نصرت غنی اور میریڈن میں ثاقب بھٹی کو ٹکٹ دیا ہے، نصرت غنی کا تعلق پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے ہے، امیدواروں کے نام اور حلقوں کی تفصیل یہ ہے۔ برمنگھم ایجباسٹن؛ پریت کور گِل (لیبر)، ایلکس یپ (کنزرویٹو)، کولن گرین (لب ڈیم)، ڈیوڈ ولکس (بریگزٹ پارٹی)، فِل سمپسن (گرین پارٹی)۔ برمنگھم ایرڈنگٹن؛ جیک ڈرومی (لیبر)، رابرٹ ایلڈن (کنزرویٹو)، این ہولٹم (لب ڈیم)، وینڈی گارکارز (بریگزٹ پارٹی)، راب گرانٹ (گرین پارٹی)۔ برمنگھم ہال گرین؛ طاہر علی خان (لیبر)، راجر گاڈسیف (آزاد)، پینی اینی اوڈانل (کنزرویٹو)، اِزی نولز (لب ڈیم) ، روزی ککسٹن (بریگزٹ پارٹی)، پیٹرک کاکس (گرین پارٹی)۔ برمنگھم ہاج ہل؛ لِیئم برن (لیبر)، اَکال سنگھ سدھو (کنزرویٹو)، وحید رفیق (لب ڈیم)، جل ڈیگنان (بریگزٹ پارٹی)، سلویہ مکیئرز (گرین پارٹی)، ہلڈا جوہانی (کرسچن پیپلز الائینس)، برمنگھم لیڈی وُڈ؛ شبانہ محمود (لیبر)، میری نون (کنزرویٹو)، لی ڈارگ (لب ڈیم)، اینڈریو گارکاز (بریگزٹ پارٹی)، ایلکس نیٹی (گرین پارٹی)۔ برمنگھم نورتھ فیلڈ؛ رچرڈ برڈن (لیبر)، گیری سیمبروک (کنزرویٹو)، جیمی سکاٹ (لب ڈیم)، کیتھ رو (بریگزٹ پارٹی)، ایلیئنور ماسٹرز (گرین پارٹی)، کیمیتھ لائوری (یوکےآئی پی)۔ برمنگھم پیری بار؛ خالد محمود (لیبر)، راج شامجی (کنزرویٹو)، گیری جیروم (لب ڈیم)، اینیٹ ولکاکس (بریگزٹ پارٹی)، کیفانٹسے ڈینس (گرین پارٹی)، تھامس برائک (یشوا)۔ برمنگھم سیلی اوک؛ سٹیو مکابی (لیبر)، ہنہ کیمبل (کنزرویٹو)، ڈیوڈ ریڈکلف (لب ڈیم)، جوزف (بریگزٹ پارٹی)، جو پیکاک (گرین پارٹی)۔ برمنگھم یارڈلی؛ جیس فلپس (لیبر)، ونسینٹ گیرنگٹن (کنزرویٹو)، راجر ہارمر (لب ڈیم)، میری مکینا (بریگزٹ پارٹی)، کرسٹوفر گارگن (گرین پارٹی)۔ سٹَن کولڈفیلڈ؛ اینڈریو مچل (کنزرویٹو)، ڈیوڈ نولز (لیبر)، جینی ولکنسن (لب ڈیم)، بین آٹن (گرین پارٹی)۔

تازہ ترین