• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت مسائل حل کررہی ہے، شوکت محمود بسرا

لندن (پ ر)تحریک انصاف کے رہنما و ترجمان حکومت پنجاب شوکت محمود بسرا کی کونسلر قیصر عباس گوندل، معروف قانون دان شفیق چوہدری اور محمد سہیل بابر سے ملاقات۔ ملاقات میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ کونسلر قیصر عباس نے کہا کہ حکومت کو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا چائیے۔ قانون دان سہیل بابر کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانا ہو گا تا کہ غریب عوام کو بھی سہولت ملے۔ شفیق چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیاحت پر بھر پور توجہ دے تا کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔ اختتام پر محمد شفیق چوہدری نے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
تازہ ترین