• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کے پارکنگ چارجز میں اضافہ مریضوں کیلئے سردرد بن گیا

لندن(پی اے) ایک تہائی ہسپتالوں نے پارکنگ چارجز میں اضافہ کر دیا، تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال ہسپتالوں نے کار پارکنگ چارجز بڑھائے تھے جس سے مجموعی آمدنی میں دسواں حصہ اضافہ ہوا تھا، پریس ایسوسی ایشن نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت این ایچ ایس کے 140 ہسپتالوں سے ڈیٹا جمع کیا، جس سے معلوم ہوا کہ19-2018 میں254 ملین پونڈ جمع ہوئے، جو اس سے قبل والے سال میں جمع ہونے والے 232 ملین پونڈ سے زیادہ ہیں، یہ چارجز ایک گھنٹے کے دوران ایک اور 4 پونڈ کے درمیان تھے،7 ہزار 800 افراد کے اس سروے میں 86 فیصد نے بتایا کہ پارکنگ نے ان کے ہسپتال کے وزٹ کو سردرد بنا دیا، اپنا ردعمل دیتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ یہ پارکنگ کی فیس نہیں بلکہ ایک طرح سے بھتہ لینے اور ٹھگنے کا طریقہ واردات ہے، جس میں غیرمعمولی رقم بٹوری جا رہی ہے، پیشنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پارکنگ فری ہونی چاہیے، ہسپتالوں میں کار پارکنگ کا مطلب ہے کہ مریضوں کو چارج کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں لوگوں سے اس لیے فیس نہ لی جائے کہ وہ بیمار ہیں، این ایچ ایس کی سیفران کورڈری نے کار پارکنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹس کیلیے کار پارکس چلانا خاصا مہنگا ہوتا ہے، پارکنگ کی سہولتیں ضروری ہیں یہ اچھی اور محفوظ ہونی چاہیئیں، ٹرسٹس کارپارکنگ میں جو کچھ وصول کرتے ہیں وہ پارکنگ کی سہولتوں میں ہی خرچ کیا جاتاہے۔
تازہ ترین