• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس اور ترقیاتی فنڈز ایم سی آئی کو دلوانے کیلئے رٹ دائر

اسلام آباد (خبر نگار) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میئر اسلام آباد نے سی ڈی اے کی طرف سے اکٹھا کئے جانے والا پراپرٹی ٹیکس اور فنڈز ایم سی آئی کو دلوانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے سے وفاقی دارالحکومت سے اکٹھا کئے جانے والے پراپرٹی ٹیکس اور فنڈزکی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ میئر اور ایم سی آئی کی درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہو گی۔ میئرشیخ انصر عزیزاور ایم سی آئی نے وکیل حسیب حسن کے ذریعے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے سے اکٹھاہونے والا پراپرٹی ٹیکس اور ترقیاتی فنڈز ایم سی آئی کو دلوائے جائیں تا کہ ترقیاتی کام کروائے جا سکیں۔
تازہ ترین