• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بعض مقامات پر بارش سے موسم سرد ہوگیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت شمال مغربی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت5،بارکھان7،دالبندین2، گوادر 16، قلات 6، خضدار 10، لسبیلہ 12، نوکنڈی8،سبی8،تربت9،ژوب2او ر زیارت میں منفی4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج بدھ کوزیادہ تر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 
تازہ ترین