• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے دفتر کے داخلی راستے پر استقبالیہ کاؤنٹر قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت نے سائلین کو ابتدائی انفارمیشن فراہم کرنے کیلئے دفتر کے داخلی راستے پر استقبالیہ کاؤنٹر قائم کردیا ہے جہاں محکمہ صحت آفس میں آنے والے شہری ،ڈاکٹرز سمیت دیگر متعلقہ سٹاف سب سے پہلے دفتر کے استقبالیہ کاؤنٹر پر اپنا آنے کا مقصد بتائیں گے پھر انکو شناخت کے حوالے سے ایک کارڈ ایشو کیا جائے ،سائلین و سٹاف رہنمائی لینے کے بعد شعبہ میں جائے گا،محکمہ صحت کے مطابق دفتر کے اندر غیر ضروری افراد کی آمد و رفت کا سلسلہ بڑھتا جا رہا تھاجسکی روک تھام کیلئے اس کاؤنٹر کو قائم کیا گیا ہے۔
تازہ ترین