پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر لودھی سے منتظمہ کمیٹی جامعہ مسجد حویلیاں کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدر خان، سیکرٹری اوقاف اور صدر مرکزی کمیٹی جامعہ مسجد حویلیاں ملک حبیب الرحمان بھی موجود تھے۔ مرکزی کمیٹی نے محکمہ اوقاف سے منسلک جامعہ مسجد حویلیاں کے مسائل کے حوالے سے وزیر خوراک اور محکمہ اوقاف کے حکام کو آگاہ کیا ۔ وزیر خوراک اور محکمہ اوقاف کے حکام نے وفد کی شکایات سننے اور ایک ہفتہ کے دوران ان کے حل کی یقین دہانی کرادی۔