• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے رواں سال پاکستان میں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں نیمل خاور سرفہرست ہیں۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اس فہرست کا حصہ ہیں۔ شوبز شخصیات میں پاکستان سے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، نیمل خاور عباسی، علیزے شاہ اور بھارت سے اداکارہ سارہ علی خان سمیت گلوکار عدنان سمیع بھی فہرست میں شامل ہیں۔اینکر پرسن اور سینئر سیاسی رہنما فیصل سبزواری کی اہلیہ مدیحہ نقوی اور رواں سال فروری میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔مختلف وجوہات کی بناء پر مذکورہ شخصیات پاکستانیوں کا موضوع بحث رہیں اور انہیں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کی پاکستان کے معروف میزبان حمزہ علی عباسی سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں تو اُن دنوں انہیں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس گزر جانے کے بعد بھی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کوپاکستانیو ں نے گوگل پر سرچ کیا اور اُن کے وفات کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی تیسری شخصیت ہیں۔26 جون 2019 کو بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے تیز ترین 3000 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی فاطمہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئی تھیں۔پاکستان کے سابق گلوکار عدنان سمیع پاکستان پر بےجا تنقید کی وجہ سے پاکستان میں موضوع بحث رہے ۔ بولی وڈ میں چھوٹے نواب سے مشہور سیف علی خان کی بیٹی بھی پاکستان کے سرچنگ میں چھٹا نمبر لینے میں کامیاب رہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر ساتویں پوزیشن لینے میں کامیاب رہے ۔ خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کو بھی پاکستان میں خوب سرچ کیا گیا ۔انہیں جاندار اداکاری اور ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے کی وجہ سے سرچ کیا گیا۔سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن نویں نمبر پر رہے۔معروف اینکر پرسن مدیحہ نقوی کو سینئر سیاسی رہنما فیصل سبزواری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر پاکستان بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین