• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں کیبل کٹ گیا، پی سی بی افسران کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کے موقع پربدھ کی دوپہر کو پی سی بی افسران کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب آپٹیکل فائبر کے کیبل کٹنے کی وجہ سے اسٹیڈیم میں چار گھنٹے انٹر نیٹ کی سروس معطل رہی اس دوران میڈیا کے علاو دونوں ٹیموں، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ، براڈ کاسٹرز اور دیگر اہم شخصیات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شام چار بجے جب انٹر نیٹ بحال ہوا سری لنکا سے آئے ہوئے صحافی ناراض ہوکر ہوٹل چلے گئے ۔ انہوں نے اس کی شکایت اپنے بورڈ حکام سے کی۔سری لنکا کے صحافی الطاف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے گرائونڈ میں داخل ہونا ناممکن ہے، ہر جگہ تلاشی کے ساتھ پی سی بی کی طرف سے دی جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکا جاتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کی کوریج کے لئے ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے لیکن کارڈ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ سری لنکا سے 9 صحافی پنڈی میں موجود ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس غفلت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا کوشش کے بعد شام کو سروس بحال ہوگئی۔

تازہ ترین