• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کی آمد پر سرکاری بنچوں کا پرجوش انداز میں استقبال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، بدھ کو پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور سابق صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی آمدپر سرکاری بنچوں پر موجود ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اس موقع پراسپیکر بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے فریال تالپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادی آپ کو صدر زرداری کی رہائی کی مبارک ہو آج ان کو ضمانت ملی ہے۔ فریال تالپور اس موقع پر بہت خوش نظر آرہی تھیں اور انہوں نے اپنی مسکراہٹ سے ارکان کے جذبات کا جواب دیا۔

تازہ ترین