• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر دلہن کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 2نامعلوم ملزمان نےنشتر روڈ پر واقع گھر میں گھس کر دلہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود نشتر روڈ فلمستان سینما پیٹرول پمپ کے قریب واقع گھر میں گھس کر 2 ملزمان نے 24 سالہ نایاب زوجہ یوسف کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سےفرارہوگئے، پولیس کے مطابق واردات کے وقت مقتولہ گھر میں اکیلی تھی ملزمان گھر میں داخل ہونے کے بعد کمرے میں گئے اور 30 بور پستول سے فائرنگ کی،مقتولہ کو سر ،سینے اور ہاتھ پر3 گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی،اس کا شوہر محنت کش ہے،جبکہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ قتل کی وجہ رشتے کا تنازع ہے اور قتل میں ملوث ملزمان بھی رشتے دار ہیں،تاہم قتل کی واردات کو خاندانی دشمنی بتایا جاتا ہے،مقتولہ کا آبائی تعلق چارسدہ سے تھا، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
تازہ ترین