• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

راؤ انوار کا امریکی پابندیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

راؤ انوار کا امریکی پابندیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ 


کراچی(مانیرٹرنگ سیل)سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہاپنے وکیل کی مدد سے امریکی پابندیوں کے فیصلے کے خلاف کیس دائر کروں گا اور قونصلیٹ کو خط بھی لکھوں گا۔سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنے خلاف امریکی محکمہ خزانہ کے فیصلے پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ مجھ پر کئی افراد کے قتل کا الزام لگایا جاتا ہے مگر شکایت لے کرکوئی نہیں آتا، امریکی فیصلے کے خلاف قانونی جنگ کروں گا اور اپنے وکیل کی مدد سے امریکا میں کیس دائر کروں گا اور قونصلیٹ کو خط بھی ارسال کریں گے۔راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مجھ پرایک الزام ہے اور وہ معاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

اہم خبریں سے مزید