• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام منشیات جلانے کی تقریب

لاہور (نیوزرپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام منشیات جلانے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی تھے ، فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس پنجاب بریگیڈیئر خالد محمود گورائیہ نے منشیات سے پاک معاشرے کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوششوں اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔اگر سول سوسائٹی کے اراکین حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اس جہاد میں حصہ لیں تو یقین ہے کہ ہم جلد اس خطرے پر قابو پالیں گے۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر شہر یار آفرید ی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی قلیل نفری اور محدود وسائل کے باوجود منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکو بی کے لئے بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلاکر اس کے استعمال میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج کی سہولت فراہم کر کے اس لعنت کے خلاف پوری طرح نبردآزماہیں۔
تازہ ترین