• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چیئرپرسن او پی سی سے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی ملاقات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر سے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن( لاہور) فیاض حسین نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیز کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید جاوید اقبال بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
تازہ ترین