پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اب اپنے مستقبل کی فکر کریں، بلاول بھٹو کو ان کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیان بازی کے ذریعے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی توجہ کے طلب گار ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو شیخ رشید کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی گداگروں کا مسقبل تاریک ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کوطبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی ملنے سے متعلق شیخ رشید احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر 5 کیسزمیں بھی پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول بھٹو کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔