آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حسن علی کو غیرملکی میزبان نے مشکل میں ڈال دیا

حسن علی  انٹرویو کے دوران مشکل سے انگریزی بولتے ہوئے


کمر کی تکلیف سے پریشان پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو ایک انٹرویو کے دوران غیر ملکی خاتون میزبان کے سوال نے مشکل میں ڈال دیا۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ موجود غیر ملکی خاتون میزبان نے حسن علی سے انگریزی زبان میں ایک سوال پوچھا، انگریزی پر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے حسن علی کو جواب دینے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

حسن علی کو مشکل میں ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتا دیکھ کر خاتون میزبان نے اردو یں بولا ’حسن بھائی‘ آپ اردو میں جواب دے دیں ، میں اردو جانتی ہوں۔

اس پر شعیب اختر نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے حسن کو بھائی کیوں بلایا ہے جس پر حسن علی بولے کہ میں اب شادی شدہ ہوں شاید اس لیے انہوں نے بھائی کہا۔

اس پر خاتون میزبان، شعیب اختر سمیت حسن علی بھی بے ساختہ ہنس پڑے، حسن علی نے خاتون میزبان سے شکایت کی کہ جب آپ کو اردو زبان آتی ہے تو آپ نے مجھ سے انگریزی میں سوال کر کے اتنی مشکل میں کیوں ڈالا ؟

کھیلوں کی خبریں سے مزید