• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت کی رٹ ناکام ہوچکی ہے۔

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں چند روز قبل قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے دن دہاڑے جی ٹی روڈ پر ہمارے 3کارکنوں کو قتل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد پولیس ابھی تک قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہے، انتظامیہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ مظلوموں کا ہاتھ ہوگا اور انتظامیہ کا گریبان، قاتل گرفتار نہ ہونا پنجاب حکومت اور پولیس کی بدترین ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غنڈوں اور بدمعاشوں نے باقاعدہ گینگ بنا رکھے ہیں، جو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ حکومت کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ اب اسپتالوں میں مریض بھی محفوظ نہیں رہے۔

تازہ ترین