• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کی پرکشش خواتین، ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکاراؤں کو مات دیدی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورتی میں بولی وڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، سونم کپور اور پریانکا چوپڑاکو مات دے دی ہے۔ برطانوی میگزین’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بولی وڈ کی حسیناؤں عالیہ بھٹ، پیکا پڈوکون،کترینہ کیف سمیت پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں ااور ماہرہ خان پانچویں بار پاکستان کی پرکشش اداکارہ قرار پائی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں ماہرہ نے کترینہ کیف، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں عالیہ بھٹ پہلے، دپیکا پڈوکون دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان تیسرے، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹی وی اداکارہ سربھی چندنا پانچویں، بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف چھٹے، شیوانگی جوشی ساتویں، بھارتی اداکارہ نیاشرما آٹھویں، پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نویں اور بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا دسویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ حنا الطاف 35ویں اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل مایا علی 50ویں نمبر پر ہیں۔ایسٹرن آئی نے ایشیاء کی دہائی میں سب سے پرکشش خواتین کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں دپیکا پڈوکون پہلے، پریانکا چوپڑادوسرے، ماہرہ خان تیسرے، کترینہ کیف چوتھے، درشتی دھامی شامل ہیں۔ واضح رہے برطانوی جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔

تازہ ترین