• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار کے بجائے پروڈیوسر بننا چاہتا تھا، فہد مصطفیٰ

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ وہ اداکار بننے کے بجائے پروڈیوسر بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد کوپروڈکشن آتی تھی لیکن وہ اس کو بیچ نہیں سکتے تھے اور وہ اپنے والد کا 4 سال پہلے بنایا گیا ڈرامہ ہدایت کار سلمان قدور سانولا کو بیچنے دبئی گئے تھے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہاکہ وہ بچپن سے ذہین تھے اور ایک ساتھ اداکاری، پروڈکشن اور میزبانی کو اچھے طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ 45 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلیں اور وہ اکثر اس شوق کو پورا کرنے کے لئے کرکٹ گراؤنڈ بک کرواتے ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ شوبز میں ان کو پسند کرنے کی بجائے ان پر تنقید کرنے والے اداکار زیادہ ہیں لیکن وہ اپنے ناقدین کی بھی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے شوبز میں 20سال محنت کی ہے اور اگر وہ با صلاحیت نہ ہوتے تو وہ اس انڈسٹری میں زیادہ عرصے تک کام نہیں کر سکتے تھے۔
تازہ ترین