• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے 4 نوجوانوں کی ہلاکت، معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی ، دو رکنی بینچ نے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے 4 نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق درخواست پر متاثرین کو معاوضے کی رقم دینے کے حکمنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، درخواست کی سماعت پر وفاقی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کو 5کروڑ روپے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے حکم دیا ہے، عدالت نے فریقین سے 14جنوری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کا آڈٹ کرایا جائے، کے الیکٹرک کی وجہ سے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا اسکا بھی آڈٹ کرایا جائے،اموات کے باوجود حکومت اور نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی،عدالت سے استدعا ہے کہ اس تمام معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن متاثرین سے مل کر لواحقین کو معاوضہ طے کرکے ادا کرنے کا حکم دے ، نیپرا نے گذشتہ بارشوں میں ہونے والے ہلاکت پر انکوئری کمیٹی بنائی تھی جس کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں آئی۔

تازہ ترین