• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر شہریوں کی فلاح و بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو تمام اولڈ ایج ہومز میں سہولتیں ، ڈی جی نادرا سندھ کو معمر شہریوں کا ڈیٹا فراہم کرنے اور چیف سیکریٹری کو تمام امور کا خود جائزہ لینے کا حکم دیدیا،اپنے ریمارکس میں کہاہےقوانین ایسے بنالیے ہیں سندھ جنت لگنے لگتاہے لیکن محض قانون سازی سے کیاہوگاحکومت عمل کرکے دکھائے، معمر شہریوں کی فلاح و بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیےدورکنی بینچ کے روبرو معمر شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہومز میں سہولتوں کی عدم فراہمی سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے سیکرٹری صحت تمام اولڈ ایج ہومز میں طبی سہولتوں کو بھی یقینی بنائیں، سندھ حکومت ہر ضلع میں بنائے گئے اولڈ ایج ہوم کے لیے ضروری فنڈز جاری کرے،سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت اولڈ ایج ہومز، شیلٹرز ہومز پر پوری توجہ دے رہی ہے، عدالتی احکامات پر مزید سہولیات فراہم کر دی جائیں گی،عدالت نے ہدایت کی معمر شہریوں کو طبی سہولیات کیسے دینی ہیں، سندھ حکومت طریقہ کار مرتب کرے عدالت نے اولڈ ایج ہومز کی فلاح و بہبود کے لیے آگاہی مہم چلانے، معمر شہریوں کی شکایات سے متعلق کمیٹی بھی بنانے اور مسائل سننے کے لیئے سندھ حکومت کو فوری طور پر کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا،سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ معمر شہریوں کے لیے آزادی کارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نادرا سےمعمر شہریوں کا ڈیٹا لیا جا رہا ہے۔عدالت نے ڈی جی نادرا سندھ کو معمر شہریوں کا ڈیٹا فوری فراہم کرنے اور چیف سیکرٹری کو تمام امور کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔

تازہ ترین