• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

EOBI‘ کم از کم پنشن6500سے بڑھا کر8500کردی گئی

EOBI‘ کم از کم پنشن6500سے بڑھا کر8500کردی گئی 


اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے ای او بی آئی پنشن کی رقم 6500سے بڑھاکر 8500 کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ای او بی آئی پنشنرز کی سالانہ رقم میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا جو یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوگا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اضافے کے بعد یکم جنوری 2020 سے ای او بی آئی کے پنشنرز کو ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ پنشن کی مد میں ملیں گے۔

سمری منظوری کیلئے اگلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ہم اپنے عہد کے اختتام تک اس رقم کو 15000 روپے تک بڑھانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے 18 منصوبے قانونی چارہ جوئی کا شکار ہیں۔ ان قانونی امور کو جلد حل کر لیا جائے گا تاکہ حکومت پینشن کی رقم کو پندرہ ہزار روپے ماہانہ تک بڑھا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ای او بی آئی سے بوڑھے پنشنرز کو ملنے والی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 

قبل ازیں ای او بی آئی سے بوڑھے پنشنرز کو 5250 روپے ملتے تھے لیکن اب حکومت نے یہ رقم بڑھا کر 8500 روپے کر دی ہے۔

تازہ ترین