• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء

لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا ۔میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا دورانیہ 6ماہ کا ہوگا۔اس تقریب میں وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل ،سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز موجود تھے ۔پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر عائشہ شوکت ،پروفیسر اصغر نقی اور پروفیسر ابرار اشرف نے بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ تقریب میں وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر عامر زمان خان ، پرنسپل سمسز پروفیسر محمود ایاز کی شرکت کی۔وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ یونیورسٹی مستقبل میں میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی پروگرام کا اجراء کرے گی ۔
تازہ ترین