• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن،130بجلی چورپکڑے گئے،پونے23 لاکھ جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں130بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ 74ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، 11 دسمبر کو ملتان میں12گھریلو صارفین کو11840یونٹس چوری کرنے پر230126روپے جرمانہ کیا گیا ،میپکوملتان سرکل نے رواں مالی سال 2019-20 ء کے دوران پروگریسو لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ 7فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو 26 کروڑ16لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018 ء ) کے دوران لائن لاسز 11فیصد تھے جو رواں مالی سال 2019-20 ء کے5ماہ (جولائی تا نومبر 2019 ء ) کے دوران اعشاریہ 7فیصد کم ہوکر 10.3فیصد رہ گئے ہیں ۔
تازہ ترین