• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو بی جی کی اعلیٰ قیادت ووٹرز سے ما یو س، عدالتوں کا رخ کر لیا

پشاور(نیوزڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ یو بی جی کی اعلیٰ قیادت نے ووٹرز سے ما یو س ہو کر عدالتوں کا رخ کر لیا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں بھی بز نس مین پینل کا پلڑہ بھار ی ہو گیا جس کی وجہ ہے یہ ہے کہ ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل اور ٹکٹ دے کر سارا سا ل یو بی جی کی کچن کیبنٹ اور بڑی سرکار خوب اپنے عزیز رشتے داروں کے ساتھ مزے لوٹتے ہیں کیونکہ جب بھی کوئی کانفرنس یا ایونٹ ہوتا ہے اس میں زیادہ تر ان لوگوں کے عزیز و اقارب مدعو کئے جاتے ہیں جس کی مثال گزشتہ رات سارک کا فنکشن تھا جو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں صرف یو بی جی کے دوست اور رشتہ دار وں نے شرکت کی اور متعلقہ ٹریڈ باڈ یز کو مد عو نہیں کیا گیا ۔جس پر پاکستان کے چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال ووٹ اس کو دیں گے جو اس کے حقیقی حقدار ہونگے کیونکہ بز نس مین پینل کی صدارت کے امیدوار انجم نثار اور ان کی ٹیم پر بھر پور اعتما د کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انھیں کا میاب کرنے کیلئے پاکستان بھر کی بز نس کمیونٹی بز نس مین پینل کے ساتھ ہے ۔ وا ضح رہے کہ بز نس مین پینل کی انتخابی مہم کی قیادت اس کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین اور سینیٹر حاجی غلام علی کر رہے ہیں جبکہ روزانہ درجنوں ووٹرز بز نس مین پینل کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین