• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا قاضی عبدالباری رستمی کی دینی خدمات پرخراج تحسین

پشاور (نمائندہ خصوصی)ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم مردان میں تقریب ہوئی جس سے خطاب میں مولانا نجم الدین نے کہا کہ ممتاز عالم دین اور ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم مردان کے بانی مہتمم مولانا قاضی عبدالباری رستمی کی علمی و دینی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔کے سلسلے میں ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم مردان میں تقریب ہوئی ،جس میں علماء کرام اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے مولانا نجم الدین نے شیخ القرآن قاضی عبد الہادی رستمی کی مذہبی ،دینی ،درسی خدمات کو شاندار الفا ظ میں سراہا۔قاضی فتح البار ی رستمی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ القرآن قاضی عبدالہادی کی دینی خدمات اور نئی نسل کے اصلاح ،لوگوں کے مابین صلح جوئی کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی گئی،تقریب کے آخر میں قاضی فتح الباری رستمی نے اجتماعی دعاکی۔
تازہ ترین