آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل25؍جمادی الاوّل 1441ھ 21؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیوزی لینڈ :آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک


نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16 سیاح ہلاک اور 34 زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک 6 سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب 50 کے قریب افراد موجود تھے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جزیرے پر کسی کا بھی زندہ رہنا مشکل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید