• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی بارش سے متاثر


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی بارش سے متاثر رہا۔گذشتہ شب ہونے والی بارش اور خراب روشنی کے باعث آج صرف پانچ اعشاریہ ایک اوور ز کا کھیل ہوا۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے چھ وکٹ پر 282 رنز بنائے۔

راول پنڈی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن گزشتہ رات کی بارش کے باعث پہلے سیشن میں کھیل نہیں ہوسکا۔

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی بارش سے متاثر
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ اسٹاف پانی خشک کرنے میں مصروف ہے

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا لیکن صرف 5.1 اوور کے بعد امپائرز نے خراب روشنی کے باعث کھیل پھر روک دیا، جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے،تین دن کے کھیل میں اب تک صرف 91.5 اوور کا کھیل ہی ممکن ہوسکا ہے، جبکہ راول پنڈی میں کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دھننجایا ڈی سلوا 87 اور دلرو وان پریرا 33 رنز کے ساتھ کریز پر موجو ہیں۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تازہ ترین