• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا


وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کردیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مہم میں تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے، جہاں آج بھی پولیو موجود ہے، اگر ہم پر ٹھپہ لگ گیا کہ ہمارے ملک سے پولیو پھیل رہا ہے تو بدنامی ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں پولیو جیسے مرض کو شکست دینی ہے، یہ ہمارے ملک کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہر پاکستانی سے درخواست کروں گا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز نے پولیو کے انسداد کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، انہوں نے مشکلات کی پروا نہیں کی۔

تازہ ترین