• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر تقرری: حکومت، اپوزیشن ڈیڈلاک برقرار

چیف الیکشن کمشنر تقرری، حکومت، اپوزیشن ڈیڈلاک برقرار


چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن اب تک کوئی بھی فیصلے نہ کرسکیں۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں اہم معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مبنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اب تک کی مشاورت بےنتیجہ ختم ہوئی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب پیر کو شام 6 بجے ہوگا۔

تازہ ترین