• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری:قومی اسمبلی میں کارروائی حزب اختلاف کے نام رہی

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) قومی اسمبلی میں جمعۃ المبارک کی کارروائی حزب اختلاف کے نام رہی جس میں اطلاعات و نشریات کی سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے تن تنہا حکومتی جفادریوں کو پچھاڑ کر رکھ دیا اور بعد ازاں ایسے انکشافات کئے کہ وفاقی وزراء اور مشیر باری باری رات تک وضاحتیں دینے میں مصروف رہے۔ تین دن کے وقفے کے بعد منعقدہ اجلاس میں حکومتی ارکان کی ایوان سے بڑی تعداد میں غیرحاضری حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہوگی جسے بہت جلد ایوان میں حساس اور غیر معمولی طور پر اہمیت کی حامل قانون سازی کرنا ہوگی اور اسے اپنا ایک ایک رکن ایوان میں لانا ناگزیر ہوگا۔

تازہ ترین