• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک ، ایف سی اور پولیس موبائل پر حملے، 2 جوان شہید، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا

ٹانک(نمائندہ جنگ) ٹا نک گومل تھانہ کی حدود میں ایف سی اور پولیس موبائل پر حملے ،2اہلکار شہید ، ایس ایچ او سمیت 7زخمی ہو گئے ، جوابی کارروائی میں1 حملہ آور مارا گیا۔ تھانہ گومل کی حدود میں ایف سی کی موبائل گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی،پولیس کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گومل میں پولیس کی موبائل معمول کی گشت پر تھی اس دوران پہلے سے تاک میں بیٹھے مسلح ملزم نے پولیس کی گشتی پارٹی پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں تھانہ گومل کے ایس ایچ او عنایت اللہ،ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق،سپاہی سعید الرحمٰن،سپاہی کوثر، سپاہی عمر خطاب اور سپاہی عامر نوید شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی تھانہ گومل اور اور ٹانک سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
تازہ ترین