• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس کریم آغاخان کی 83ویں سالگرہ ملک بھر میں منائی گئی

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کا83واں یوم ولادت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر اسماعیلی جماعت خانوں میں ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ پرچم کشائی بھی کی گئی، پرنس کریم آغاخان 13 دسمبر 1936کو سوئیٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر جنیوا میں پیدا ہوئے تھے، اسماعیلی فرقے کے 48 امام اور پاکستان کی تحریک کے اہم کردار سر سلطان محمد شاہ(سرآغاخان) کی رحلت کے بعد پرنس کریم آغاخان 11 جولا ئی1957 کو اسماعیلی جماعت کے امام منتخب ہوئے تھے، دنیا کے ترقی پذیر ملکوں میں آغاخان فائونڈیشن صحت، تعلیم اور روزگار کے حصول کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، جبکہ اسماعیلی برادری نے بھی پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کی بہتری میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تازہ ترین