کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری خالد آرائیں کے والد حافظ محمد اسحاق طویل علالت کے باعث جمعہ کو 80سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 4ڈسکو بیکری کے قریب واقع ربانی مسجد میں آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی،تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہوگی۔